کالعدم تحریک طالبان کا ملزم عدم شواہد پر بری

کالعدم تحریک طالبان کا  ملزم عدم شواہد پر بری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے مزار قائد پر کالعدم تحریک طالبان کے نام سے خوف پھیلانے اور دہشت گردی سے متعلق کیس میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد عمر کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا ہے ۔

 جوڈیشل کمپلیکس میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام کی جانب سے گرفتار ملزم محمد عمر کو پیش کیا گیا۔استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے ملزم محمد عمر کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔  عدالت نے جیل حکام کو ہدایت دی ہے کہ ملزم اگر کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں ہے تو اسے جیل سے رہا کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں