حکومت پانی کیلئے عوام کا احتجاج نظر انداز نہ کرے ، منعم ظفر

حکومت پانی کیلئے عوام کا احتجاج نظر انداز نہ کرے ، منعم ظفر

کراچی کے عوام کب تک ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدتے رہیں گے ؟ گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن میں پانی بندش کیخلاف احتجاجی کیمپ کے شرکا سے خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گلشن حدید و اسٹیل ٹاؤن میں گزشتہ 7ماہ سے پانی کی بندش کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جاری احتجاج کے سلسلے میں مرکزی شاہراہ پر لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واٹر کارپوریشن گلشن حدید کو پانی کی فی الفور فراہمی یقینی بنائے ، عوام کب تک ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدتے رہیں گے ؟ حکومت ہوش کے ناخن لے ، پانی سے محروم عوام کے پُر امن احتجاج کو نظر انداز نہ کرے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام نیشنل ہائی وے بند کر دیں، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر جو واٹر کارپوریشن کے چیئر مین بھی ہیں کی نا اہلی و بد انتظامی اور مسائل کے حل سے عدم دلچسپی کے باعث آج آدھا شہر پانی سے محروم ہے۔

یہی صورتحال اس وقت گلشن حدیدفیز 2.1 ایکسٹینشن،اسٹیل ٹاؤن کی ہے ، یہاں پچھلے سات ماہ سے پانی نہیں آرہا، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت گزشتہ17سال میں کراچی کے 3360ارب روپے کھا چکی ہے ، کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے ، گٹر بہہ رہے ہیں،سڑکیں ٹوٹی ہیں، صوبائی حکومت کے کسی منصوبے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہوتی،احتجاجی کیمپ سے سابق یوسی چیئر مین و سابق امیر ضلع محمد اسلام، امیر ضلع ملیر سید مفخر علی، سیکریٹری ضلع کامران نواز نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،پاسلو کے صد ر عاصم بھٹی و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں