سینیٹر روبینہ خالدکا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ

سینیٹر روبینہ خالدکا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ وفاقی فلاحی پروگرامز کو کراچی میں مؤثر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔۔۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور کے ایم سی کا اشتراک عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا اور بلدیہ عظمیٰ کراچی ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالدنے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ کیا اور دفتر میں جاری فلاحی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق طبقات کے لیے ایک مضبوط سہارا بن چکا ہے اور یہ پروگرام شفافیت اور خدمت کی روشن مثال ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں