بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل کیلئے نقد انعام کا اعلان

 بہادری کا مظاہرہ کرنے والے  ہیڈ کانسٹیبل کیلئے نقد انعام کا اعلان

کراچی (این این آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے تھانہ بلوچ کالونی کے حدود میں ملزمان سے مقابلے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ہیڈ کانسٹیبل حماد اعوان کے لئے تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پولیس اہلکار نے دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈکیت کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ پولیس چیف نے حماد اعوان کی جرات، بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں پولیس فورس کے مورال کو بلند اور جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے پست کرتی ہیں۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کراچی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں