ایک روپیہ خرچ کیے بغیر پانچویں بار ایوان پہنچا، خالد مقبول
پاکستان میں ایک حکمران طبقہ ہے جس سے الحمدللہ میرا کوئی تعلق نہیںبیرون ملک جانا برین ڈرین نہیں برین ٹرین ہے ،وفاقی وزیر تعلیم کا خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں ایک روپیہ خرچ کیے بغیر پانچویں بار ایوان میں پہنچا ہوں جو دنیا میں ایک مثال ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری میں بین الاقوامی طبی تعلیمی کانفرنس 2026 کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک حکمران طبقہ ہے جس سے الحمداللہ میرا کوئی تعلق نہیں، میں ایک روپیہ خرچ کیے بغیر پانچویں بار ایوان میں پہنچا ہوں جو دنیا میں ایک مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جانا برین ڈرین نہیں برین ٹرین ہے ، ہمارے پاس نوجوان ہیں جو بوجھ نہیں ہماری طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیاں تعلیم میں بہت آگے ہیں لیکن 80 فیصد کو گھر بٹھا دیا جاتا ہے ۔ ساسوں، شوہروں اور ماں سے کہتا ہوں کہ لڑکیوں کو چمٹا ضرور پکڑائیں لیکن استھیتھو اسکوپ نہ چھینیں۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر حکومت خطیر رقم خرچ کرتی ہے جو ایسی صورت میں ضائع ہوجاتی ہے ۔تقریب سے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، سینیٹر سرمد علی، وائس چیئرمین لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری و دارالصحت ہسپتال ڈاکٹر علی فرحان رضی و دیگر نے بھی گفتگو کی، پرنسپل کالج آف ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر نوید راشد قریشی اور پرنسپل کالج آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر راشد نسیم خان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔