پڈعیدن، جامشورو:نان کسٹم سگریٹ سمیت 3کروڑ کا سامان برآمد
دادو مورو پل پرکار، سگریٹ میں استعمال ہونیوالا پیپر بھی ضبط کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گھروں میں ڈکیتیاں کرنیوالے جامشورو میں پکڑے گئے ، 2کروڑ کا سامان ملا، پولیس
پڈعیدن، جامشورو (نمائندگان)نوشہرو فیروز اور جامشورو میں نان کسٹم سگریٹ سمیت 3 کروڑ مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز صدام میمن کی کارروائی میں ایک کروڑ مالیت کے نان کسٹم سگریٹ برآمد ہوئے ، انکا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران نان کسٹم سگریٹ سمیت سگریٹ کیلئے استعمال پیپر بھی برآمد کیا گیا، غیرقانونی کام کی اطلاع پر دادو مورو پل کے پاس کارروائی کی گئی، برآمد سگریٹ، گاڑی اور و دیگر سامان ایف بی آر کے حوالے کیا جائیگا۔ دوسری جانب جامشورو کی تحصیل تھانہ بولا خان میں مختلف گھروں میں ہونے والی ڈکیتیوں کے ملزموں کو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 54 لاکھ 50 ہزار نقدی، 352 تولہ چاندی، 7 تولہ سونا، 3 لاکھ کے پرائز بانڈز برآمد ہوئے ۔ ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ بولا خان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی چوری کی وارداتوں میں ملوث 6 افراد راجا ولد بادل خاصخیلی، واجد ولد خالد خاصخیلی، مکیش ولد ٹمانو کمار، شعبان ولد ولی پالاری، اللہ داد ولد میر محمد اور انور علی کو گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات میں راجا خاصخیلی اور واجد خاصخیلی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مکھی ہریش اور مکھی گوپال کے گھر سے چاندی اور 18 لاکھ نقدی چوری کی، مکھی ٹھاکو مل کے گھر سے 150 تولہ چاندی اور گھریلو سامان چوری کیا۔