ایک اور مسروقہ موٹر سائیکل کا چالان مالک کو موصول
کراچی(آئی این پی ) کراچی میں ایک اور چوری شدہ موٹر سائیکل کا چالان اس کے مالک کو موصول ہو گیا،
موٹر سائیکل 22 دسمبر 2025 کو رضویہ کے علاقے میں گھر کے باہر سے چوری ہوئی تھی، اور متاثرہ شخص نے مقدمہ بھی درج کروایا تھا لیکن پولیس اسے تلاش نہ کر سکی تھی۔موٹر سائیکل 5 جنوری کو ہائپر اسٹار کے پاس سیف سٹی کیمرے میں آئی، پیچھے بیٹھنے والے کے ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار روپے کا چالان ہوا، اور 29 نومبر کو مالک کا خود بھی ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ہوا تھا۔چالان میں تصویر میں ایک ملزم کا چہرہ واضح ہے ۔