میرپورخاص :پھولوں کی نمائش کیلئے تمام محکمے ملکرکام کریں، میئر
میرپورخاص (بیورو رپورٹ) میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے کہا ہے کہ پھولوں کی نمائش شہر کی شناخت بن چکی ہے اور اس تاریخی و ثقافتی پہچان کو برقرار رکھنے کے لیے 68 ویں سالانہ پھولوں کی نمائش کو پہلے سے زیادہ مؤثر، منظم اور بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا۔
میونسپل کارپوریشن سیکریٹریٹ میں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نمائش نہ صرف میرپورخاص بلکہ پورے سندھ میں اپنی منفرد حیثیت رکھتی ہے ، کامیابی کے لیے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے مشترکہ طور پر کام کریں۔ میونسپل کارپوریشن اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس سال کی نمائش زیادہ منظم، خوبصورت اور عوامی دلچسپی کے مطابق ہو تاکہ شہریوں کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع سے آنے والے افراد بھی اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو و دیگر نے شرکت کی۔