سابق ایتھلیٹ کی درخواست پر پاکستان اسپورٹس بورڈاور دیگر فریقین کو نوٹس

سابق ایتھلیٹ کی درخواست پر پاکستان اسپورٹس بورڈاور دیگر فریقین کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق ایتھلیٹ اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کی عہدیدار قرت العین پر تاحیات پابندی عائد کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر پاکستان اسپورٹس بورڈ۔۔۔

 پاکستان پیڈل فیڈریشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جنوری کو تحریری جواب طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نبیل کولاچی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ قرت العین نے بطور ایتھلیٹ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور وہ حالیہ دنوں میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھیں۔ وکیل کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ذیلی ادارے کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے نوٹیفکیشن جاری کرکے درخواست گزار پر تاحیات پابندی عائد کر دی، حالانکہ اس عہدے کے افسر کو ایسی پابندی لگانے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پابندی کا نوٹیفکیشن 26 دسمبر کو جاری کیا گیا، جس روز اسلام آباد میں سرکاری چھٹی تھی۔ یہ پابندی صرف قرت العین پر نہیں بلکہ پاکستان پیڈل فیڈریشن کی پوری کابینہ پر عائد کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں