پپری پمپنگ اسٹیشن پر لائن منصوبہ 95 فیصد مکمل

پپری پمپنگ اسٹیشن پر لائن منصوبہ 95 فیصد مکمل

منصوبہ مکمل ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گیپائپ لائن کی ویلڈنگ مکمل،منصوبے کی تکمیل آج ہوجائے گی،واٹرکارپوریشن

کراچی(این این آئی)پپری پمپنگ اسٹیشن پر نئی پائپ لائن کی تنصیب کا اہم منصوبہ آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے ۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق نئی پائپ لائن کو شہر کے موجودہ پانی کی فراہمی کے نظام سے منسلک کرنے کا عمل آخری مراحل میں ہے ، جسے آج رات تک مکمل کیے جانے کی توقع ہے ۔ منصوبہ مکمل ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ منصوبے کی اپ اسٹریم سائٹ پر پائپ لائن کی تنصیب اور متعلقہ تعمیراتی سرگرمیوں کا تقریبا 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، جبکہ ڈاؤن اسٹریم سائٹ پر بھی اسی سطح تک پیش رفت حاصل کر لی گئی ہے۔

ان کے مطابق پائپ لائن کی ویلڈنگ مکمل کر لی گئی ہے ، جبکہ کالرز، ٹاپنگ اور لیٹ پورنگ سمیت دیگر تکنیکی مراحل پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیاں آج رات تک مکمل کیے جانے کی توقع ہے ، تاہم منصوبے کی حتمی تکمیل میں مزید 6 سے 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ منصوبہ مکمل ہوتے ہی پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت بروئے کار لائی جا رہی ہے ۔ پائپ لائن منصوبے سے متعلق تمام تعمیراتی اور تکنیکی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں اور کام مسلسل جاری رکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں