پریس کلب میں سینئر صحافی سجاد عباسی کی تصنیف صحافت بیتی کی تقریبِ رونمائی

 پریس کلب میں سینئر صحافی سجاد عباسی کی تصنیف صحافت بیتی کی تقریبِ رونمائی

کراچی (سٹی ڈیسک) مقامی روزنامہ کے گروپ ایڈیٹر، سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق نائب صدر سجاد عباسی کی۔۔۔

 تصنیف صحافت بیتی کی تقریبِ پذیرائی کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نامور صحافیوں، کالم نگاروں، تجزیہ نگاروں، اساتذئہ صحافت، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت سینئر صحافی انور سن رائے نے کی ۔تقریب میں کتاب کا تعارف پیش کیا گیاجس میں سینئر صحافیوں محمود شام، عارف الحق عارف،انور سن رائے اور زاہد حسین کی طویل صحافتی خدمات  پر روشنی ڈالی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں