جامعہ کراچی کی اراضی پر قبضہ کر کے پٹرول پمپ کی تعمیر جاری
کراچی (آئی این پی)جامعہ کراچی انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود یونیورسٹی کی اراضی پر قبضے کے بعد پٹرول پمپ کی ۔۔۔
تعمیر جاری ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے اپنی کئی ہزار گز کی اراضی کو بچانے کی قانونی کوششیں جاری ہیں تاہم اس کے باوجود میٹروول گیٹ کے نزدیک یونیورسٹی کی اراضی پر ایک نئے پیٹرول پمپ کی تعمیر اب حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے، جامعہ کراچی اس اراضی کی دعویدار ہے تاہم پٹرول پمپ پر تعمیراتی اور تزئین و آرائش کا کام اس تیزی سے جاری ہے ۔