صدر میں غیر قانونی برڈ مارکیٹ ختم، ہزاروں پرندے چڑیا گھر منتقل

صدر میں غیر قانونی برڈ مارکیٹ ختم، ہزاروں پرندے چڑیا گھر منتقل

کراچی (آئی این پی)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی)صدر نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر صدر میں غیر قانونی برڈز مارکیٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے۔۔۔

 ہزاروں پرندے قبضے میں لے لیے ۔کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم سی صدر ٹاؤن شاہنواز اور اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کی ہدایت پر کی گئی۔ کریک ڈاؤن کے دوران پرندوں کے غیر قانونی اسٹالز ہٹا کر ہزاروں پرندے قبضے میں لے لیے گئے ۔ حکام نے بتایا کہ بچائے گئے پرندوں کو کراچی چڑیا گھر منتقل کیا گیا تاکہ ان کی حفاظت، مناسب دیکھ بھال اور طبی علاج کو یقینی بنایا جا سکے ۔ یہ کارروائی جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کو روکنے اور جانوروں کی بہبود کو بہتر بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کی گئی۔انتظامیہ نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ آئندہ بھی سخت کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں