فوڈ پانڈا کی رائیڈرز کیلئے خصوصی مہم، 12ہزار جیکٹس تقسیم

فوڈ پانڈا کی رائیڈرز کیلئے خصوصی مہم، 12ہزار جیکٹس تقسیم

آرڈر ڈرون ونٹر چیلنج بھی متعارف ، سوپ اور چائے اسٹیشنز بھی قائم زیادہ آرڈرز مکمل کرنے والے رائیڈرز کو نئے موبائل فونز دیے جائینگے

کراچی(سٹی ڈیسک)پاکستان کے معروف آن لائن ڈلیوری نیٹ ورک فوڈ پانڈا نے موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی اپنے رائیڈرز کی فلاح و بہبود کیلئے ونٹر انیشی ایٹوز کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے ۔ اس جامع مہم کے تحت ملک بھر میں فوڈ پانڈا کے ڈلیوری پارٹنرز کو 12 ہزار سے اعلی معیار کی ونٹر جیکٹس اور دستانے فراہم کیے جا رہے ہیں۔حفاظتی لباس کی فراہمی کے علاوہ، فوڈ پانڈا نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے اہم پانڈا مارٹس پر سوپ اور چائے اسٹیشنز بھی قائم کر دیے ہیں۔ یہ اسٹیشنز رائیڈرز کے لیے گرمائش اور سکون کے مختصر مراکز کے طور پر کام کریں گے ، جہاں انہیں گرم مشروبات فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ طویل اوقات کار کے دوران توانائی بحال کر سکیں۔ اس کے ساتھ اخوت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ونٹر کیئر انیشی ایٹو کے تحت رائیڈرز میں جینز بھی تقسیم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں سرد موسم سے مزید تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔فوڈ پانڈا نے اپنے رائیڈرز کی محنت اور حوصلے کو سراہنے کیلئے 7شہروں میں آرڈر ڈرون ونٹر چیلنج بھی متعارف کرایا ہے ۔ اس مہم کے دوران سب سے زیادہ آرڈرز مکمل کرنے والے رائیڈرز کو نئے موبائل فونز انعام میں دیے جائیں گے ۔ فوڈ پانڈا کے ہیڈ آف لاجسٹکس احسن ملک نے کہا کہ ہمارے رائیڈرز صرف فوڈ ڈلیوری اور کوئیک کامرس آپریشنز کی بنیاد نہیں بلکہ فوڈ پانڈا کی اصل روح ہیں۔ یہ ہر روز مختلف موسمی حالات کا سامنا کرتے ہوئے صارفین کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں