شوگر کے مریض معالج کے مشورے پر روزہ رکھیں، ماہرین
کراچی(سٹی ڈیسک) ماہرین نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو احتیاط اور خطرات سے آگاہ ہوئے بغیر روزہ رکھنے سے میڈیکل ڈس آرڈر کا سامنا ہو سکتا ہے۔۔۔
، اس لئے شوگر کے مریض ماہِ رمضان میں روزہ رکھنے سے قبل لازمی طور پر اپنے معالج سے مشورہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کے طبی خطرات سے بچا جا سکے جبکہ وہ مریض جو طبی وجوہات کی بنا پر روزہ نہیں رکھ سکتے انہیں کسی احساسِ جرم میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ دینِ اسلام نے بیماری کی صورت میں روزے سے رخصت دی ہے ، یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈائبیٹیز اینڈ اینڈوکرائنولوجی (نائیڈ) کے زیرِ اہتمام ذیابیطس اور رمضان مریض آگاہی پروگرام کے دوران کہی گئیں۔پروگرام کی صدارت ڈائریکٹر نائیڈ ڈاکٹر مسرت ریاض نے کی۔