بلدیہ ٹاون یوسی تین بنیادی مسائل کا گڑھ بن گیا

بلدیہ ٹاون یوسی تین بنیادی  مسائل کا گڑھ بن گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیہ ٹاون یوسی 3 بنیادی مسائل کا گڑھ بن گیا۔ قائم خانی کالونی اورنواب کالونی کی گلیاں کھنڈربن گئیں۔۔

 جبکہ جگہ جگہ کھلے مین ہول اور کچرے کے ڈھیر کی وجہ سے مکینوں کا جینا محال ہوگیا ہے ۔ ترقیاتی فنڈز ملنے کے باوجود مقامی نمائندے مسائل حل نہیں کررہے ہیں ۔عوامی مسائل حل ہونے میں ناکامی پر یوسی 3 کے کونسلر بھی اپنے ہی ٹاون چیئرمین اور یوسی چئیرمینوں کے خلاف بول پڑے ۔  مرکزی سڑک جو 20 نمبربس اڈا سے شروع ہوکربلدیہ ٹاون کواورنگی سے ملاتی ہے وہ مکمل طورپرتباہ ہوچکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں