خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون کو حراساں کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔۔۔
ملزم نے پڑوسی خاتون کو گھر میں اکیلا پاکر زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ماڑی پور میں درج ہوا تھا ۔واقعے کے بعد سے ملزم فرار ہوکر روپوش ہوگیا تھا۔