تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کمسن بچہ جاں بحق، ماں، باپ زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور کے قریب ٹریفک حادثہ ،تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو سالہ بچہ جاں بحق۔۔
جبکہ ماں باپ معمولی زخمی ہوگئے ،متوفی کی شناخت منان،زخمی کی دانش اور زینب کے نام سے ہوئی۔حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریلر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے جائے حادثے کے کچھ فاصلے سے گرفتار کرلیا جس کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی لیاری کھڈا مارکیٹ کی رہائشی ہے ۔اہل خانہ نے کہا ہے کہ ہمارا حکومت سے انصاف کا مطالبہ ہے ، اہل خانہ نے سوال کیا کہ کب تک ہمارے بچے ہیوی وہیکلز کا شکار بنتے رہیں گے ؟