چند سو بسوں سے ٹرانسپورٹ مسائل حل نہیں ہونگے ،منعم ظفر

چند سو بسوں سے ٹرانسپورٹ مسائل حل نہیں ہونگے ،منعم ظفر

شہر کو مافیاز کے حوالے کر دیا گیا،عوام کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،مذاکرے سے خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں کراچی ٹرانسپورٹ، سلگتے مسائل و حلکے عنوان سے منعقد ہ مذاکرے میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چند سو بسوں سے شہر کے ٹرانسپورٹ مسائل حل نہیں ہوں گے ،کراچی کو 15ہزار بسیں، ماس ٹرانزٹ پروگرام اور سرکلر ریلوے کی ضرورت ہے ، شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے نا مکمل اور زیر التواء تمام پروجیکٹ فی الفور مکمل کیے جائیں۔اس موقع پرمنعم ظفر خان نے مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو جوکام 15سال قبل کرنے چاہیے تھے وہ آج تک نہیں کیے گئے ، حکومت کی 5ڈبل ڈیکر اور بی آر ٹی و لال بسوں سمیت 450بسوں اور تقریباً800نجی بسوں سے اہل کراچی کے سنگین ٹرانسپورٹ مسائل کبھی حل نہیں ہو سکتے ، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرے گی اور صرف اعلانات و بیانات تک محدود رہے گی تو عوام آئندہ بھی اذیت کا شکار رہیں گے ، آج کا مذاکرہ اہل کراچی کی ایک لاؤڈ تھنکنگ ہے ، مسائل کے حل کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور حکمران پارٹیاں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کراچی کو مافیاز کے حوالے کر دیا گیا ہے اور عوام کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں۔حکمرانوں کی نااہلی و بے حسی نے کراچی کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں