وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت چھٹا جلسہ تقسیم اسناد

وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت چھٹا جلسہ تقسیم اسناد

گورنر کامران خان ٹیسوری اور سید امین الحق نے اسناد و اعزازات عطا کیےپی اے ایف میوزیم میں 47گولڈ، 24سلور اور 16برونز میڈلز تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے چھٹے جلسہ تقسیم اسناد کی پروقار تقریب پی اے ایف میوزیم کراچی میں منعقد ہوئی ،کل 255طلبہ کو اسناد عطا کی گئیں،47طلبہ کو گولڈ میڈل،24طلبہ کوسلور میڈل، 16طلبہ کوبرونزمیڈل عطا کیے گئے جبکہ دو طلبہ کو نصابی سرگرمیوں پر اسناد عطا کی گئیں ،کلیہ سائنس کے 104 طلبہ وطالبات، کلیہ نظمیات کاروبارتجارت و معاشیات کے 16طلبہ وطالبات کلیہ فنون کے 24طلبہ و طالبات ،کلیہ قانون کے 4طلبہ و طالبات ، کلیہ تعلیمات کی 2طالبات، کلیہ عربی و علوم اسلامی کے 3طلبہ کلیہ فارمیسی کے 13طلبہ و طالبات میں اسناد عطا کی گئیں۔ بی ایس حیاتی کیمیاء میں منور عباس اور ملیحہ حنیف ،بی ایس نباتیات میں اریبہ انصاری اور اقصیٰ گلزار نے بی ایس نظمیات کاروبار کے زرن اللہ خان اور سید یاور امیر بخاری،،بی ایس تجارت کی حافظہ عطیہ زینب، ادینہ نور،عنی نوشاد،عبدالرافع اورایم کام کے حمزہ حسین اور سید عبدالواجد ، شعبہ بی ایس کمپیوٹر سائنس کی کشف انصاری، بی ایس بین الاقوامی تعلقات کے عبدالصمد اور ارم ناز،شعبہ قانون میں فرزین سلیم ، بی ایس شماریات کی نازیہ ، ارینہ طیب اور ثمرہ حسیب ،تعلیم اساتذہ بی ایڈ (ڈھائی سالہ پروگرام)کی سیدہ فریال اور رقیہ خاتون اوربی ایس حیاتیات کی اقصیٰ الیاس نے اول اول پوزیشن لے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سید امین الحق نے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں