میئر کا فائر فائٹر کی شہادت پر اظہار افسوس

میئر کا فائر فائٹر کی شہادت پر اظہار افسوس

کراچی(اے پی پی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے گل پلازہ شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران فائر فائٹر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید فائر فائٹر فرقان نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو اداروں کے اہلکار اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر صورتحال کو قابو میں لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔میئرکراچی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم شہید فرقان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ٹیمیں اور مشینری آگ بجھانے میں پوری طرح مصروف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں