علامہ شاہ عبد الحق قادری کی متاثرہ دکانداروں سے ملاقات

علامہ شاہ عبد الحق قادری کی  متاثرہ دکانداروں سے ملاقات

کراچی(این این آئی)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری، ناظم کراچی سید رفیق شاہ نے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے گل پلازہ پہنچ کر متاثرہ دکانداروں سے ملاقات کی انہیں دلاسہ دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس المناک سانحے نے پورے شہر کو غمزدہ کر دیا ہے ۔ کراچی جیسے گنجان آباد شہر میں آتشزدگی کے واقعا ت کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے نیز محکمہ فائر بریگیڈ کو بھی اپ گریڈ کرنا ضروری ہے ۔ علامہ شاہ عبد الحق کا مزید کنا تھا کہ گل پلازہ بازار سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے ،یہاں کے تاجر ملک کی ٹیکس آمدنی میں بھی بھر پور حصہ ڈالتے ہیں،اب مشکل وقت میں حکومت کی ذمہ داری ہے متاثرین کی مکمل دادرسی کرتے ہوئے نقصان کا ازالہ کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں