ڈاکٹر عشرت العباد کا گل پلازہ آتش زدگی واقعہ پر دکھ کا اظہار
کراچی(این این آئی)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی میں گل پلازہ آتش زدگی واقعہ پر گہرے دکھ اور جاں بحق ہونے والے افراد کے جاں بحق ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ آتش زدگی بارہ سو خاندانوں کا دکھ تو ہے لیکن یہ واقعہ بہت سے سوالات جنم لے رہا ہے۔ کیا یہ دہشت گردی ہے یا محض آتش زدگی۔ گل پلازہ کی حیثیت بین الاقوامی سطح کی مارکیٹ ہے۔ اﷲ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو صحت یاب فرمائے۔