واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں، شرمیلا فاروقی

واقعے کی فوری تحقیقات  کی جائیں، شرمیلا فاروقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں اس سانحے پر انتہائی صدمے اور دکھ میں ہوں۔ میری ہمدردیاں اُن خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات اور آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں