چیف سیکرٹری کا ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم
کراچی(اے پی پی)چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے اتوار کو گل پلازہ شاپنگ مال میں آتشزدگی کے مقام کا دورہ کیا اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔
چیف سیکرٹری سندھ نے ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تمام دستیاب فائر ٹینڈرز اور اضافی ریسکیو اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی حکم دیا۔