صحت کی دیکھ بھال میں بہتری ہر شہری کا حق ، وزیراعلیٰ

 صحت کی دیکھ بھال میں بہتری ہر شہری کا حق ، وزیراعلیٰ

ایس آئی اے جی اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال کے حکومتی وژن کی عکاسی کرتا ہےمراد علی شاہ کا ایس آئی اے جی کی دوسری سالگرہ کی تقریب کے موقع پر خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اینڈواسکوپی اینڈ گیسٹرو اینٹرولوجی (ایس آئی اے جی) ہر شہری کے لیے قابل رسائی، اعلیٰ معیار کی طبی دیکھ بھال کے وژن کو پورا کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نے ایس آئی اے جی کی دوسری سالگرہ کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے اس ادارے کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات عوام تک پہنچانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ایک روشن مثال کے طور پر سراہا۔

سول اسپتال کے ڈاؤ یونیورسٹی آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو،ایس آئی اے جی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر سعد خالد نیاز، طبی ماہرین، نجی شعبے کے شراکت داروں اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد عیل شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، اس بات کا اعادہ کیا کہ ایس آئی اے جی ہر شہری کے لیے قابل رسائی، اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال کے ان کی حکومت کے وژن کی عکاسی کرتا ہے ۔ صحت کی دیکھ بھال میں بہتری ہر شہری کا حق ہے نہ کہ یہ سہولت صرف چند افراد کے لیے ہو۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نے جدید اینڈواسکوپک ٹیکنالوجی اور پبلک سیکٹر سروسز کے درمیان فرق کو ختم کردیا ہے جو پہلے صرف نجی اداروں تک محدود تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں