پیپلزپارٹی نے صحت، تعلیم،صنعت وزراعت کو تباہ کردیا، محمد یوسف
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ 17 سال سے سندھ پر قابض پیپلزپارٹی نے صحت، تعلیم،صنعت وزراعت کو تباہ کردیا۔۔۔
پورا سندھ کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے نرغے میں ہے ، کراچی میں بھی قبضہ کر کے اختیار حاصل کرلیا گیا، کچرے اور گندگی کی وجہ سے حیدرآباد میں ملیریا کے کیسز بڑھے ، سندھ میں ہر طرف لاقانونیت ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہجماعت اسلامی نے اس نظام کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت میں شامل پارٹیاں ڈلیور کرنے کے قابل نہیں ہیں، لوگ ان سے نجات چاہتے ہیں۔