سکرنڈ سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب، ملزم گرفتار
نواب شاہ (نمائندہ دنیا) نواب شاہ کے علاقے سکرنڈ سے اغوا ہونے والے بچے فدا حسین ولد نوناری کو بازیاب کرا کر ملزم کر گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
ایس ایس پی شبیر سیٹھار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گرفتار ملزم کا تعلق پنجاب کے علاقے ساہیوال سے ہے۔ آئی جی سندھ نے اے ایس پی درتابش کو بچے کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 30 کلومیٹر کے علاقے میں 500 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیکر ملزم کو گرفتار کیا۔