کے آئی سی ٹی کو نئے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت

کے آئی سی ٹی کو نئے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈمرل شاہد احمد (ریٹائرڈ)نے کے آئی سی ٹی ٹرمینل کا دورہ کیا۔۔۔

جہاں انہیں آتشزدگی کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔سی ای او کے آئی سی ٹی، نوید قریشی نے چیئرمین کو واقعے کی مکمل صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کرایا ۔چیئرمین نے ہدایت کی کہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل ایسے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے جامع اور مؤثر ایس او پیز تیار کرے ۔ انہوں نے پاکستان نیوی، کراچی شپ یارڈ اور ریسکیو کی جانب سے کے پی ٹی کی فائر فائٹنگ ٹیموں کو فراہم کی گئی بروقت معاونت کی بھی ستائش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں