گڈ گورننس کے دعووں کی قلعی کھل گئی ، سلیم حیدر

گڈ گورننس کے دعووں کی  قلعی کھل گئی ، سلیم حیدر

کراچی(این این آئی)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کراچی کے گل پازہ میں لگنے والی آگ نے متعصب صوبائی حکومت کی گڈ گورننس کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

تین روز سے گل پلازہ آگ میں جل رہا ہے درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے ، اربوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے اس سب کی ذمہ دار صوبائی حکومت اور میئر کراچی ہیں جو کراچی کے وسائل عوام پر خرچ کرنے کے بجائے پارٹی قیادت کی عیاشیوں پر خرچ کررہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں