بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تماشہ بن گئی ،پاسبان
کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور ،جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی، کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد، کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا اور دیگر رہنماؤں نے سانحہ گل پلازہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پیپلز پارٹی کے منہ پر طمانچہ ہے۔
پیپلز پارٹی کی کرپشن وجہ سے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایک تماشہ بن گئی ہے ۔ غیر معیاری تعمیرات اور فائر ایگزٹ کی عدم موجودگی مسلسل حادثات کا سبب ہیں۔ چالان کا جدید نظام لانے والے عمارات کے تحفظ میں ناکام نظر آتے ہیں۔سندھ حکومت پچاس سے زائد افراد کی موت پر فوری استعفٰی دے ۔ فائر فائٹنگ کا نظام تین کروڑ کی ابادی والے شہر کے لئے ناکافی ہے ۔ شہر کی خستہ سڑکوں کی وجہ سے ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بر وقت جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ پاتی ہیں۔ ہے در پے حادثات کے باوجود سندھ حکومت کراچی کو پیرس بنانے کا راگ الاپتی رہتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مرغے کی ایک ٹانگ پر اڑی رہتی ہے ۔عوام کی نظروں میں گل پلازہ نہیں موجودہ حکومت جل کر راکھ ہوئی ہے حکومت روزگار کے مواقع نہیں پیدا کر سکتی ہے تو کم از کم لوگوں کا جما جمایا کاروبار نہ اجاڑے ۔