وفاقی اور صوبائی حکومت متاثرہ تاجروں کے نقصان کا ازالہ کرے ،سنی تحریک
کراچی(این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر ثروت اعجاز قادری اور مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے گل پلازہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، سانحے میں ہونے والا جانی و مالی نقصان ناقابل تلافی ہے ،یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ بار بار ایسے حادثات کا پیش آنا حکومتی اور متعلقہ اداروں کی سنگین غفلت کا واضح ثبوت ہے ۔ثروت اعجاز قادری نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر متاثرہ تاجروں کے نقصان کا ازالہ کرے ،کاروبار مکمل طور پر تباہ ہونے والے تاجروں کو مالی امداد فراہم کی جائے۔