تمام عمارتوں کا فوری فائر آڈٹ کیا جائے، پاسبان

تمام عمارتوں کا فوری فائر آڈٹ کیا جائے، پاسبان

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر کی تمام انڈسٹریل، کمرشل اور ملٹی اسٹوری عمارتوں کا فوری طور پر جامع فائر آڈٹ کرایا جائے۔۔۔

 تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کی سلامتی اور عالمی معیار کے مطابق فائر سیفٹی کو یقینی بنایا جاسکے ۔سانحہ گل پلازہ حادثہ نے ایک بار پھر شہر کی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات کا پول کھول دیا ہے ۔ اس افسوسناک سانحے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں بہادر فائر فائٹر فرقان بھی شامل تھے ، جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کی۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ایسے حادثات اس وقت تک رونما ہوتے رہیں گے جب تک عمارتوں میں فائر سیفٹی کے عالمی معیار پر سختی سے عمل درآمد نہیں ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں