ایمان مزاری کیخلاف دہشتگردی کے مقدمے کی مذمت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیے جانے پر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے شدید مذمت کرتے ہوئے مقدمات فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج نہ صرف بدنیتی پر مبنی ہے بلکہ وکالت جیسے آزاد اور خود مختار پیشے کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے ۔ اعلامیے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واقعے کے چھ ماہ بعد ایف آئی آر کا منظر عام پر آنا اس کارروائی کی نیت پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔