آئی سی سی بی ایس کا ونٹر انٹرن شپ پروگرام ختم

آئی سی سی بی ایس کا ونٹر  انٹرن شپ پروگرام ختم

کراچی(این این آئی)ایک ماہ پر مشتمل پابک، آئی سی سی بی ایس،کامسٹیک ونٹر انٹرن شپ پروگرام برائے نوجوانان کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔۔۔

 جس کے دوران انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو عملی لیبارٹری تربیت فراہم کی گئی۔یہ پروگرام او آئی سی کامسٹیک کی مالی معاونت سے منعقد کیا گیا جس کا مقصد کثیر شعبہ جاتی تحقیق کو فروغ دینا اور مقامی اور او آئی سی سطح پر جدید سائنسز سے آگاہی اور دلچسپی پیدا کرنا تھا۔ انٹرن شپ کا عنوان او آئی سی کے رکن اور مبصر ممالک میں جدید بایوٹیکنالوجی کے اطلاق سے متعلق معلومات کی فراہمی آگاہی میں اضافہ اور استعداد سازی تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں