ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا جامعہ کراچی کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا جامعہ کراچی کا دورہ

کراچی(این این آئی)جامعہ کراچی نے اپنی کیمپس کی اراضی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی تجاوزات کو روکا جاسکے۔

اس حوالے سیسرکاری حکام نے یجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے پٹرول پمپ کے این او سی کی منسوخی کے بعد فالو اپ ملاقات کی۔ملاقات میں جامعہ کراچی کی اراضی کے مستقل تحفظ کے لیے موثر اور دیرپا حکمتِ عملی وضع کرنے ، آئندہ تجاوزات کی روک تھام اور ریگولیٹری اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر ضلع ایسٹ نصراﷲ عباسی اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ امتیاز ابڑو نے جامعہ کراچی کا دورہ کیااور وائس چانسلر سے ملاقات کی اور اراضی پر تجاوزات کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں