گل پلازہ میں آتشزدگی نے انتظامی مشینری کا ایک مرتبہ پھر پول کھول دیا، شجاع شیخ

گل پلازہ میں آتشزدگی نے انتظامی مشینری کا ایک مرتبہ پھر پول کھول دیا، شجاع شیخ

جیکب آباد(نمائندہ دنیا)امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ مسلم ممالک غزہ امن بورڈ اور بورڈ آف پیس جیسے پرفریب اداروں و نعروں سے دھوکہ نہ کھائیں۔

 کراچی کے گل پلازہ میں بدترین جان لیوا آتشزدگی نے انتظامی مشینری کا پول ایک مرتبہ پھر کھول دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً چار سال تک غزہ میں مسلسل وحشیانہ بمباریکے بعد اب نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار بن کر غزہ میں امن کے منصوبے پیش کر رہے ہیں، پاکستان تمام مشکلات کے باوجود دیگر مسلم اور دیگر ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر اس شر انگیز ادارے میں شرکت سے انکار کر دے ،مسلم ممالک آپس کی تلخیاں چھوڑ کر اتحاد پیدا کریں اور اپنی سطح پر ایک فعال اسلامی امن بورڈ قائم کرنے کی طرف بڑھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں