فائر ٹینڈرز کی تعداد ناکافی ہے، ڈپٹی میئر کا اعتراف

 فائر ٹینڈرز کی تعداد ناکافی ہے، ڈپٹی میئر کا اعتراف

کراچی (این این آئی) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی آگ بجھانے کیلیے فائر ٹینڈرز کی تعداد ناکافی تھی۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیسمنٹ میں آگ لگی تو گراؤنڈ فلور کو بھی پتہ چل گیا مگر دوسری، تیسری منزل والوں کو علم ہی نہیں تھا، بلاول بھٹو نے اسی رات کو نوٹس لیا اور وزیراعلی سندھ کو ہدایات دی تھیں۔ڈپٹی میئر نے کہا کہ کراچی میں اس وقت فائرٹینڈرز ناکافی ہیں مزید منگوائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں