کوہسارفیز1میں محمد حاشرکا مبینہ قتل، قاتل تاحال آزاد

کوہسارفیز1میں محمد حاشرکا مبینہ قتل، قاتل تاحال آزاد

پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ، کیس کی تحقیقات سست روی کا شکاروالدین کا وزیراعلیٰ، وزیر داخلہ اور آئی جی سے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد (پ ر )کوہسار فیز 1 میں اے پی ایس اسکول کے 15 سالہ طالب علم محمد حاشر کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکے ، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام اور تحقیقات بھی سست روی کا شکار ہیں، والدین نے وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ ضیا لنجار اور آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے 24 دسمبر 2025ئکو اے پی ایس کے گول اورینٹڈ طالب علم محمد حاشر گھر میں اکیلے تھے ، جب گھر والے واپس آئے تو اسے گھر میں تشویشناک اور نیم مردہ حالت میں پایا۔ گھر والے اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ والدین نے تحقیقات میں پیش رفت نہ ہونے اور ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ دیئے جانے پر وزیر اعلی سندھ ، وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں