سکھر:ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملزم نے دوستوں سے ملکر ڈراما رچایا

سکھر:ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملزم نے دوستوں سے ملکر ڈراما رچایا

سہیل مہر2دوستوں سمیت گرفتار، مسروقہ 7لاکھ روپے پولیس نے برآمد کرلئے

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر میں 7لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 19 جنوری کو تھانہ اے سیکشن کی حدود ملٹری روڈ پر مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر 7لاکھ کیش چھین کر فرار ہوگئے تھے ، جس کی اطلاع سہیل مہر نے پولیس کو دی، ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) محمد صہیب امین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی اور رقم برآمدگی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیئے ۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا، پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے معاملے تک جا پہنچی۔ جمعرات کو اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) محمد صہیب امین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آباد ذوالفقار چاچڑ، سی آئی اے انچارج عبید الرحمان دھاریجو اور ڈیجیٹل انوسٹی گیشن ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کا ڈراما رچانے والے سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے مسروقہ 7لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے ۔ گرفتار ملزمان میں سہیل مہر، عادل عرف حاجی مہر، شہباز عرف برگی ابڑو شامل ہیں۔ زیر حراست ملزم سہیل مہر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے دوستوں سے ملکر ڈکیتی کا ڈراما رچایا اور اس خبر کو سوشل میڈیا پر وائرل کروایا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے کافی بلند تھے اور اگر بروقت آگ پر قابو نہ پایا جاتا تو قریبی آبادی کو بھی شدید نقصان پہنچ سکتا تھا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ایجنسی مالک کا کافی مالی نقصان ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں