نالوں میں کچرا پھینکنے پردوماہ کی پابندی،نوٹی فکیشن جاری
دفعہ 144کی خلاف ورزی پر ایس ایچ اوز مقدمات درج کریں گےکچرا پھینکنے سے ماحولیاتی خطرات، مون سون میں بندش بڑھی،کمشنرکراچی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نالوں میں کچرا پھینکنے پر دو ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ نالوں میں ملبہ ڈالنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی پر مقدمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نالوں میں کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور مقدمہ درج ہوگا۔ نالوں میں کچرا پھینکنے پر پابندی 22 جنوری سے 22 مارچ تک نافذ کردی گئی ہے ۔کمشنر نے بتایا کہ نالوں میں کچرا پھینکنے سے ماحولیاتی خطرات، مون سون میں بندش بڑھی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایس ایچ اوز مقدمات درج کریں گے ۔نالوں میں کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ پابندی کا اطلاق کچرا چننے والوں، کباڑیوں اور تمام شہریوں پر ہوگا۔یاد رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے دو ہفتے قبل سڑکوں پر کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا۔وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھاکہ شہر میں کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔کراچی میں 14 ہزار ٹن سے زائد کچرا ہوتا ہے صرف ضلع وسطی میں ہی یومیہ تین ہزار ٹن کچرا ہوتا ہے ۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق علی نظامانی نے کہا تھا کہ ناصر حسین شاہ نے احکامات دیے ہیں کہ جہاں پر بھی اس قسم کے واقعات ہوں گے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی اور گرفتار بھی کیا جائے گا۔