ایڈیشنل آئی جی سے روشنی ہیلپ لائن کے وفد کی ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر روشنی ہیلپ لائن محمد علی کی قیادت میں چھ رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ۔۔
ملاقات کے دوران وفد نے روشنی ہیلپ لائن کی فلاحی سرگرمیوں، عوامی آگاہی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔پولیس چیف نے معاشرتی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے روشنی ہیلپ لائن کے کردار کو سراہا اور پولیس کی جانب سے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور پولیس و روشنی ہیلپ لائن کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے اختتام پر پولیس چیف کو وفد نے شیلڈ پیش کی۔