آئی ٹی ودیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے ،گورنر سندھ

آئی ٹی ودیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے ،گورنر سندھ

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت اور بنگلادیش پر امریکا کے اضافی ٹیرف کے باعث پاکستان کیلئے نئے تجارتی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔۔

، جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔کامران خان ٹیسوری نے زور دیا کہ ٹیکسٹائل کے ساتھ ساتھ آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں