ترقی کے نام پرتھری عوام کو تباہی کی طرف دھکیلا جارہا ، سٹیزن فورم

ترقی کے نام پرتھری عوام کو تباہی کی طرف دھکیلا جارہا ، سٹیزن فورم

تھرپارکر (نامہ نگار)تھر سٹیزن فورم کے چیئرمین اوبھایو جونیجو، ساجن چارو، اعجاز بجیر، عظمیٰ ابڑنگ، قربان سمیجو اور دیگر رہنماؤں کاایک بیان میں کہنا ہے کہ ترقی کے نام پر تھری عوام کو دربدری اور تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

جبکہ جنگلی حیات سمیت ہر پہلو سے فطرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے ماحولیات کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔ ترقی کے نام پر لوگوں کی زندگیاں تباہ کی جا رہی ہیں۔ رہنماؤں نے 40 اسکولوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا، اور صحت کے شعبے کے حوالے سے کہا کہ تھرکے اسپتالوں میں گائناکالوجسٹ، پیڈیاٹریشن، سائیکالوجسٹ اور دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹر موجود نہیں ہیں۔ مرکزی قرار دیے گئے اسپتال اسلام کوٹ میں بھی صرف ہفتے کے دن باہر سے ڈاکٹر بلائے جاتے ہیں، جبکہ باقی دنوں میں مریضوں کو لاوارث چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ رہنماؤں نے دس لاکھ سے زائد مقامی درخت لگانے کے دعوے کو بھی جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقامی درختوں کے نام پر چند ایکڑ زمین پر غیر مقامی درخت لگائے گئے ہیں، جن کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم ہے ۔ اسٹرابیری اور صوفی بیر جیسے پھلوں کی کاشت سے متعلق دعوے بھی مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، کیونکہ زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں