دبئی میں مقیم ملزم کی حفاظتی ضمانت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں لانے سے متعلق مقدمہ میں دبئی میں مقیم ہاشم کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم کا شناختی کارڈ ان بلاک کیا جائے۔
عدالت نے ملزم کے وکیل منصف گجر ایڈووکیٹ کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔کسٹم حکام کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم اشتہاری ہے ، واردات میں اس کا پاسپورٹ استعمال ہوا ہے ۔ وکیل صفائی منصف گجر ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کا پاسپورٹ کمپنی کے پاس تھا کسی نے نقول استعمال کی ہے ، ملزم دبئی میں ملازمت کرتا ہے ، گاڑیوں کی منتقلی سے کوئی تعلق نہیں۔