چوں کی بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے قومی کانفرنس آج ہوگی

چوں کی بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے قومی کانفرنس آج ہوگی

کراچی (این این آئی)پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سندھ کے زیر اہتمام بچوں کے امراض پر دوسری سالانہ قومی کانفرنس آج(ہفتہ)مقامی ہوٹل میں ہوگی۔۔۔

 کانفرنس میں ماہرامراض اطفال پروفیسر غفار بلو، پروفیسر ایم اے عارف، پروفیسر جمال رضا، پروفیسر وسیم جمالوی سمیت دیگر ماہرین بچوں کے امراض اور اس کے علاج میں ہونے والی جدید پیش رفت کے حوالے سے اہم تحقیقی مقالے پیش کریں گے ۔ کانفرنس کا مقصد بچوں کی صحت میں اہم چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بچوں کی بیماریوں کی روک تھام پر اپنے تجاویزات پیش کریں گے ۔ کانفرنس میں بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن سمیت غذائی قلت کے حوالے سے سیشن منعقد کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں