سیاسی کشمکش کو فوری روکنا ہوگا،سنی تحریک
کراچی(این این آئی)کراچی کے حالات اور مسائل پر جاری سیاسی کشمکش کو فوری طور پر روکنا ہوگا،عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہر قائد اس وقت بدترین مسائل کی لپیٹ میں ہے ،بڑھتی ہوئی مہنگائی،ٹوٹی سڑکیں،پانی و بجلی کی قلت جیسے مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔