ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 فروری تک جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار امداد علی نے عدالت کو بتایا کہ 26 جنوری کو وہ اپنے بیٹے احتشام کا جناح اسپتال سے علاج کروا کر موٹر سائیکل پر گھر واپس آ رہا تھا کہ کورنگی نمبر ایک کے قبرستان کے قریب ایک گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ درخواست گزار کے مطابق گاڑی میں چار نقاب پوش افراد سوار تھے جنہوں نے ان پر اور ان کے بیٹے پر تشدد کیا، بعد ازاں نقاب پوش افراد ان کے بیٹے احتشام کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ، جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔