جے ایس ایم یو :تعلیمی معیار کیلئے اہم اقدامات کی منظوری

جے ایس ایم یو :تعلیمی معیار کیلئے اہم اقدامات کی منظوری

آن لائن ادائیگیوں کے لیے کارپوریٹ ڈیبٹ کارڈ کے اجرا کی بھی اجازت

کراچی (این این آئی)جامعہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا 36واں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کی۔ اجلاس میں ادارہ جاتی کارکردگی، تعلیمی معیار اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔سنڈیکیٹ نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 24ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی اور جامع ایجنڈے کی منظوری دی۔مالی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے غیر فعال بینک اکانٹس بند کرنے اور موجودہ پالیسی کے مطابق پیٹی کیش کی حد برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی۔ مالی لین دین کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے آن لائن ادائیگیوں کے لیے کارپوریٹ ڈیبٹ کارڈ کے اجرا کی بھی اجازت دی گئی۔

تعلیمی امور سے متعلق کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ سنڈیکیٹ نے بی ایس آکیوپیشنل تھیراپی پروگرام کے لیے نظرثانی شدہ اور قدرے کم فیس اسٹرکچر کی منظوری دی، جس میں اوپن میرٹ اور سیلف فنانس کیٹیگریز کو ضم کیا گیا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کی نظرثانی شدہ ہدایات کی روشنی میں ایم ایچ پی ای بیچ 2022 کے سیمسٹر 4 کی فیس میں کمی کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ ایوننگ فارم ڈی پروگرام کے آغاز کی منظوری دی گئی، جس میں فیکلٹی تقرری اور آمدنی کے تخمینے شامل ہیں۔سنڈیکیٹ نے جامعہ بھر میں سولر پاور سسٹمز کی تنصیب کی منظوری بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں