جماعت اسلامی کا جینے دو کراچی مارچ کی تیاریاں تیز

جماعت اسلامی کا جینے دو کراچی مارچ کی تیاریاں تیز

تاجر برادری کی مکمل حمایت، مارچ کے سلسلے میں مساجد کے باہر مظاہرےحافظ نعیم الرحمن خطاب کرینگے ،منعم ظفر کی شہریوں کو شرکت کی دعوت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اہل کراچی کی جان ومال کے تحفظ، جینے کے حق اور مسائل کے حل کے لیے یکم فروری کو شارع فیصل پر عظیم الشان اور تاریخی جینے دو کراچی مارچکی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں، کراچی کے تاجروں نے بھی مارچ کی مکمل اور شرکت کا اعلان کیا ہے جبکہ شہر بھر میں جینے دو کراچی مارچکے سلسلے میں جمعہ کوسینکڑوں مساجد کے باہر اور اہم پبلک مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، ہزاروں کی تعداد میں ہینڈ بلز تقسیم کیے گئے اور شہریوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی، مارچ میں خواتین بھی شریک ہوں گی، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جینے دوکراچی مارچ و عوامی رابطہ مہمکے سلسلے میں ضلع شرقی کا دورہ اور متعدد مقامات پر عوامی اجتماعات و کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا۔سانحہ گل پلازہ میں شہید حافظ انس عمرانی کی بلوچ کالونی میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور ادارہ نور حق میں جینے دو کراچی تاجر کنونشنسے بھی خصوصی خطاب کیا۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ عوامی جدو جہد اور مزاحمت کے ذریعے ہی حکمرانوں سے جینے کا حق حاصل کیا جا سکتا ہے ، اہل کراچی کو اپنے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے اُٹھنا ہوگا، جماعت اسلامی اہل کراچی کے ساتھ ہے ، عوام کو تنہا اور حکومت اور حکمران پارٹیوں کے رحم و کرم پر ہر گز نہیں چھوڑے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں